انٹرٹینمنٹ
27 فروری ، 2012

وزیر اعظم کی شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

وزیر اعظم کی شرمین عبید چنائے کو آسکر ایوارڈ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد… وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آسکر ایوارڈ جیتنے پر شرمین عبیدچنائے کو دلی مبارک باد کا پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم گیلانی نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ شرمین عبید اور انکی دستاویزی فلم فیس سیونگ نے پاکستان کے لئے اعزاز حاصل کیا ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار یہ ایوارڈ ، قوم کیلئے باعث فخر ہے، اس ایوارڈ سے پاکستان کا سافٹ امیج بھی نمایاں ہوگا۔

مزید خبریں :