Time 14 مئی ، 2024
پاکستان

مالاکنڈ ڈویژن میں تاجروں کی اپیل پر ہڑتال، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند

مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا: تاجر برادری/ فائل فوٹو
مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا: تاجر برادری/ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا: مالاکنڈ ڈویژن میں تاجروں کی اپیل پر  آج ہڑتال کی جارہی ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن کےاضلاع، سوات، باجوڑ، بونیر، اپر اور لوئرچترال، شانگلہ، اپر اور لوئردیر میں   تاجروں کی اپیل پر ہڑتال کی جارہی ہے جب کہ اس دوران تمام اضلاع میں تجارتی مراکز اور نجی تعلیمی ادارے بند ہیں۔

تاجر برادری کا کہنا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن ٹیکس فری زون ہے اور ڈویژن میں کسی قسم کا ٹیکس قبول نہیں کیا جائے گا۔

مالاکنڈ ڈویژن کی تاجر برادری کے مطابق انہیں یکم جولائی سے کسٹم ایکٹ اور انکم ٹیکس کے نفاذ کا بولا جا رہا ہے۔


مزید خبریں :