پاکستان
02 فروری ، 2013

امریکی تحفظات غیر اہم ہیں، پاکستان، ایران تعلقات کو فروغ دیں، علی اکبر

امریکی تحفظات غیر اہم ہیں، پاکستان، ایران تعلقات کو فروغ دیں، علی اکبر

کوئٹہ … سابق ایرانی وزیر خارجہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن پر امریکی تحفظات کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، امریکا کا پاک ایران گیس پائپ لائن کے منصوبے سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے بہتر کوئی بات نہیں کہ ایران اور پاکستان ایک دوسرے سے باہمی تعلقات کو فروغ دیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں اپنی آمد کے بعد ایرانی قونصلیٹ میں پریس کانفرنس کے دوران کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے پاکستان سے گیس پائپ لائن کے حوالے سے بات چیت جاری تھی، اپنی طرف ہم نے گیس پائپ لائن کا کام مکمل کرلیا ہے، صرف پاکستان کی حدود میں اس پر کام باقی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گیس پائپ لائن کے حوالے سے ایران میں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان اپنی حدود میں اس پر خود اقدامات کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ایٹمی توانائی کو امن کیلئے حاصل اور استعمال کرنا چاہتے ہیں، تاہم ایٹمی توانائی کے ملٹری مقاصد کے استعمال کے مخالف ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہاکہ امریکا ہمیشہ سے مسلم ممالک کے آپس میں تعلقات کا مخالف رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان اپنے مفاد کو ملحوظ رکھتے ہوئے امریکا کا دباوٴ برداشت نہیں کرے گا، ہمارے مخالفین جھوٹا پراپیگنڈا کرکے ہمیں ایک دوسرے سے دور کرنا چاہتے ہیں۔

مزید خبریں :