پاکستان
03 فروری ، 2013

کراچی :نیپا چورنگیپر گیس اسٹیشن میں دھماکا ، 3 افراد زخمی ہوگئے

کراچی :نیپا چورنگیپر گیس اسٹیشن میں دھماکا ، 3 افراد زخمی ہوگئے

کراچی…کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے میں نیپا چورنگی کے قریب ایک گیس سروس اسٹیشن میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں میں ایک رکشہ ڈرائیور بھی شامل ہے جو کہ گیس بھروانے وہاں آیا تھا۔دھماکا اتنا زور دارتھا کہ قریب کے کئی علاقوں میں سنا گیا۔دھماکے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی ادارے مذکورہ گیس اسٹیشن پہنچ گئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔بتایا جاتا ہے کہ دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا،مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں :