27 فروری ، 2012
کراچی… ملک بھر میں خوردنی تیل کے بعد ایندھن کی فراہمی بھی معطل ہو گئی ہے اور ایندھن کی ترسیل کرنے والی ٹینکرز ایسوسی ایشن نے خوردنی تیل فراہمی کرنے والی ایسوسی ایشن کے حق میں ہڑتال کردی ۔ چیئرمین آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن یوسف شنواری کے مطابق ملک بھر میں کراچی بندرگاہ اور ذالفقار آباد ٹرمینل سے ایندھن کی ترسیل پیر کی صبح سے بند کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں گزشتہ 10 روز سے خوردنی تیل کی فراہمی بند ہے اور مطالبات کی منظوری تک 10ہزار آئل ٹینکرز کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ این ایل سی خوردنی تیل کی فراہمی میں مداخلت بند کرے۔