25 مئی ، 2024
ایتھنز: پاکستانی خاتون اینکر اور میراتھون رنر مونا خان کو یونان میں گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے نے مونا خان کی گرفتاری کا معاملہ یونانی حکام کے ساتھ اٹھایا ہے اور یونانی حکام سے مونا خان تک قونصلر رسائی مانگی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ یونان میں پاکستانی سفارت خانہ مونا خان کی گرفتاری کی وجوہات معلوم کررہا ہے، پاکستانی سفارت خانہ خاتون اینکر کے رننگ کوچ ملک یوسف سے بھی رابطے میں ہے۔
دوسری جانب کوچ ملک یوسف کا کہنا ہےکہ مونا خان دو روز قبل ہائیکنگ کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایتھنز پہنچی تھیں، انہیں گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا ہے اور پیر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کوچ ملک یوسف نے موناخان کی رہائی کے لیے یونان میں پاکستانی سفارتخانے سے مدد کی اپیل کی ہے۔