25 مئی ، 2024
اسلام آباد: پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے۔
ریجنل ریفرنس لیبارٹری فار پولیو کے حکام کے مطابق بلوچستان میں قلع عبداللہ کی تحصیل دروزئی میں 12 سال کی لڑکی کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ پاکستان میں اس سال پولیو سے اب تک 3 بچے متاثر ہو چکے ہیں۔
حکام کا بتانا ہے کہ پاکستان کے 3 اضلاح کے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سندھ کے ضلع حیدرآباد اور بلوچستان میں چمن اور پشین کے اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا۔
حکام کے مطابق اب تک پاکستان کے 38 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے۔