Time 26 مئی ، 2024
پاکستان

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے: وزیر اعظم

ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے: وزیر اعظم
سول آرمڈ فورسزکی کوششوں سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف/ فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ  سول آرمڈ فورسزکی کوششوں سے ملکی تاریخ میں پہلی بار  اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس  ہوا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں انسداد اسمگلنگ سے متعلق سول آرمڈ فورسز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار اسمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سول آرمڈ فورسزکی کوششوں سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ ہو رہا ہے۔

مزید خبریں :