پاکستان
04 فروری ، 2013

سانحہ بلدیہ ،ایک اور لاش ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثا کے حوالے

سانحہ بلدیہ ،ایک اور لاش ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثا کے حوالے

کراچی …کراچی میں سانحہ بلدیہ ٹاون کی ایک اور لاش کو ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ کراچی میں ایدھی ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ میں ایدھی سرد خانے میں سانحہ بلدیہ ٹاون کی 20 لاشوں میں سے ایک لاش کی شناخت محمد افضل کے نام سے ہو گئی ہے ،جسے ڈی این اے ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ورثہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایدھی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب بھی 19 لاشیں ورثہ کے انتظار میں سرد خانے میں موجود ہیں ۔

مزید خبریں :