04 فروری ، 2013
اسلام آباد…کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی دراندازی کے باوجود بھارتی میڈیا نے پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا، کشمیر کے معاملے پر غفلت کشمیریوں میں مایوسی کا سبب بنی سکتی ہے۔پارلیمنٹ ہاوس میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا ہو چکی ہے اور وہاں انسانی لاشیں رقص کر رہی ہیں،۔میڈیا کشمیریوں کیموقف کو صیح طور پر اجاگر کر کے شکایات کا ازالہ کرے۔اس موقع پر کشمیر کمیٹی کی رکن عطیہ عنایت اللہ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کو بھارتی مظالم سے بچائے۔