04 فروری ، 2013
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔جبکہ آج اور کل مری اور گلیات میں بھی شدید برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ آج اور کل مالاکنڈ، ہزارہ ڈویڑن، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں شدید برف باری کی توقع ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران خیبرپختون خوا، اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں اکثرمقامات پر تیز ہواوٴں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔جبکہ جنوبی پنجاب، بالائی سندھ، کوئٹہ اور ڑوب ڈویڑن میں چند ایک مقامات پر مزید بارش ہوسکتی ہے۔ شام یارات سے بلوچستان اور سندھ میں موسم صاف ہونا شروع ہوجائے گا۔ ملک میں کم سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 7ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔