پاکستان
04 فروری ، 2013

لاہور:گودام اور مکان کی چھت گرنے سے 4افراد ہلاک،8زخمی

 لاہور:گودام اور مکان کی چھت گرنے سے 4افراد ہلاک،8زخمی

لاہور…لاہور میں گزشتہ روز سے وقفے وقفے سے شروع ہونے والی بارش سے ایک زیر تعمیر گودام اور ایک مکان کی چھتیں گر گئیں جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اورآٹھ زخمی ہو گئے،لاہور میں وقفے سے جاری بارش سے گزشتہ روز نشتر کالونی کے قریب ایک گودام کی دوسری منزل کی چھت ڈالی جا رہی تھی کہ اچانک چھت گر گئی،20سے زائد مزدور ملبے تلے دب گئے،ریسکیو عملے نے2مزدوروں کی لاشیں اور 8زخمیوں کو نکال کر اسپتال منتقل کر دیا۔جبکہ دوسرا واقعہ آج علی الصبح نواں کوٹ دربار فرید کے قریب گرنے والا مکان خستہ حال تھا جوتیز بارش برداشت نہ کرسکا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اورامدادی کارروائی کے دوران ملبے کے نیچے دبے دو افراد کو مردہ حالت میں نکال لیا گیا۔مرنے والے دونوں افراد محمد نواز اور نذیر ساہیوال کے رہائشی بتائے جاتے ہیں جوایک فیکٹری میں کام کرتے تھے۔

مزید خبریں :