04 فروری ، 2013
برمنگھم…عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کے خاتمے کا وقت آچکا ہے۔ برمنگھم میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہناتھاکہ اگر آیندہ انتخابات منصفانہ ہوں یا نہ ہوں لیکن موجودہ حکمران نہیں رہیں گے،ان کا کہناتھاکہ اگر انتخابات میں دھاندلی ہوئی تب بھی اور یا کوئی سازش کی گئی ، دونوں صورتوں میں موجود ہ حکمران نہیں رہیں گے۔انھوں نے کہاکہ یہ الیکشن خون خرابے کے الیکشن ہوں گے اگر بددیانتی کی گئی تو پورا نظام ڈی ریل ہوجائے گا۔شیخ رشید کا کہناتھاکہ آیندہ برسوں میں پاکستان کو بہتری کی جانب رواں دیکھ رہا ہوں اگر عوام کیساتھ دھوکا کیاگیا تو یہ فائنل میچ ثابت ہوگا۔