04 فروری ، 2013
ریوڑی جنیرو…برازیل میں ہوئی کارنیوال پارٹی جس میں ہزاروں کتے سج دھج کرشریک ہوئے۔برازیل کے شہر ریوڑی جنیروکے ساحل پر جانوروں سے پیار کرنے والوں کے لیے کارنیول پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔سیکڑوں افراد اپنے پالتو کتوں کے ساتھ خصوصی پریڈ میں شریک ہوئے۔ میلے میں مختلف نسلوں کے کتوں کو رنگ برنگے فینسی ڈریس پہناکرلایاگیا۔ کسی نے وگ لگائی ہوئی تھی توکوئی جنٹلمین بناہواتھا۔کچھ لوگوں نے اپنے کتوں کے ساتھ ڈانس بھی کیا۔کتوں کو منفرد گیٹ اپ میں دیکھ کرلوگ خوب محظوظ ہوئے۔