دنیا
04 فروری ، 2013

سڈنی میں بجلی کی تاروں میں خلل کے باعث ٹرین سروس متاثر

 سڈنی میں بجلی کی تاروں میں خلل کے باعث ٹرین سروس متاثر

سڈنی…آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بجلی کی تاروں میں خلل کے باعث ٹرین سروس متاثر ہوگئی اور ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے۔ سٹی ریل ویب سائٹ کے مطابق اوور ہیڈ وائرنگ کی مرمت کے باعث ٹرین کے سفر میں تاخیر ہوئی ، لیکن مقامی میڈیا کے مطابق صبح کی پہلی ٹرین کیبل میں پھنس گئی،جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔۔کئی گھنٹے گزر جانے کے بعد مسافر ٹرینوں کی بجائے بس سے سفر کرنے پر مجبور ہوگئے۔ ٹرین مں تاخیرکے بعد بس اڈوں پرمسافروں کی لمبی قطاریں نظر آئیں۔

مزید خبریں :