04 فروری ، 2013
اسکردو …اسکردو میں محکمہ بجلی کے ملازمین نے مستقل نہ کیے جانے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔گلگت بلتستان کے محکمہ بجلی کے ملازمین نے کمپلین آفس سے پریس کلب اسکردو تک احتجاجی ریلی نکالی اور کئی گھنٹوں تک دھرنا دیا۔مظاہرین کا کہناتھا کہ وہ 23سال سے محکمے میں خدمات انجام دے رہے ہیں مگراب تک انھیں مستقل نہیں کیاگیا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی جانب سے ملازمتیں مستقل کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن 8 ماہ گزرنے کے باوجود اس پرعملدرآمدانہیں کیاجارہا۔مظاہرین کامطالبہ تھا کہ انھیں جلد ازجلدمستقل کیاجائے اوردیگر تمام مطالبات بھی پورے کیے جائیں۔ بصورت دیگر وہ پورے گلگت بلتستان میں ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔