27 فروری ، 2012
اسلام آباد… اوگرا نے یکم مارچ سے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا نیا تخمینہ تیار کرلیا ہے جس کے تحت قیمتوں میں ایک سے سات فیصد تک اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ اوگرا کے ذرائع نے جیونیوز کو بتایاہے کہ عالمی منڈی میں گزشتہ ماہ خام تیل کی اوسط قیمت 110 ڈالر اور رواں ماہ 117 ڈالر فی بیرل رہی، اس تناظر میں نئے تخمینے کے تحت پٹرول قیمت 3 فیصد اضافے کے ساتھ فی لٹر 2 روپے 75 پیسے بڑھنے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 1 فیصد اضافہ کے ساتھ 1 روپے 18 پیسے بڑھ سکتی ہے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ کرتے ہوئے فی لٹر قیمت 4 روپے 50 پیسے ، ہائی اوکٹین کی قیمت 7 فیصد اور لائٹ ڈیزل ساڑھے تین فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔