پاکستان
04 فروری ، 2013

انسانیت کی خدمت اور دوبارہ قربانی کیلئے تیار ہوں،ملالہ یوسف زئی

 انسانیت کی خدمت اور دوبارہ قربانی کیلئے تیار ہوں،ملالہ یوسف زئی

بر منگھم…ملالہ یوسف زئی نے صحت یابی کے بعد اپنے پہلے پیغام میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ انسانیت کی خدمت کرنا چاہتی ہیں وہ چاہتی ہیں کہ ہر بچہ ہر لڑکی تعلیم یافتہ ہو،بر منگھم میں مختصراً بات چیت میں ان کا کہنا ہے کہ دوبارہ اپنی قربانی دینے کیلئے تیارہوں۔انہوں نے کہا کہ عوام کی دعاوٴں کے باعث صحت یاب ہوئی،مرد،خواتین اورہربچے نے میری صحت یابی کیلئے دعا کی عوام کی دعاوٴں سے مجھے اللہ نے نئی زندگی عطاکی۔میری طبیعت میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔

مزید خبریں :