پاکستان
04 فروری ، 2013

سابق وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ امریکا میں دوران علاج انتقال کرگئے

سابق وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ امریکا میں دوران علاج انتقال کرگئے

ہیوسٹن…زاہد اخترخانزادہ…سندھ کے سابق وزیر کھیل اور معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر محمد علی شاہ ہیوسٹن( امریکا)میں پیر کی شب انتقال کرگئے،انکے معالج ڈاکٹرکاشف انصاری کے مطابق انھیں کینسر کے عارضے کے باعث ہیوسٹن کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا تھااور وہاں پر انکی کیموتھراپی جاری تھی کہ اس دوران انھیں دل کا دورہ پڑا جو کہ جان لیوا ثابت ہوا۔ شمالی بھارت کے شہربریلی(یوپی) میں پیداہونے والے 67سالہ ڈاکٹر شاہ 2008کے عام انتخابات میں کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے سندھ اسمبلی کے حلقے پی ایس103 سے ایم پی اے منتخب ہوئے اور بعد ازاں انکی جماعت متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے پیپلز پارٹی کی حکومت میں شمولیت کے فیصلے کے بعد وہ سندھ کابینہ میں صوبائی وزیر کھیل بنائے گئے ،تاہم چندہفتے قبل دوہری شہریت کی وجہ سے انھیں صوبائی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونا پڑا تھا جس کے بعد انھیں وزیراعلیٰ سندھ کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا ۔مرحوم کا شمار ملک بالخصوص کراچی میں کرکٹ کے حلقوں میں چند اہم آرگنائزرز میں ہوتا تھا نارتھ ناظم آباد میں انکے والد جسٹس اصغرعلی کے نام سے کرکٹ اسٹیڈیم بھی انہیں کی ملکیت تھی۔اسپورٹس کے علاوہ انکی دوسری بڑی شہرت آرتھوپیڈ ک سرجن کے طور پر تھی اور انھیں ملک بھر میں بہترین ہڈیوں کا سرجن مانا جاتا تھا ۔ڈاکٹرشاہ کوصدارتی تمغہ حسن کارکردگی،تمغہ بصالت اورکئی اعزازات سے نوازا گیا۔پیر کو انھوں نے اپنے معالج ڈاکٹر کاشف سے آخری گفتگو کی جس میں انھوں نے کہا ( نورسک نوگیم)۔

مزید خبریں :