Time 31 مئی ، 2024
پاکستان

ویڈیو: پشاور یونیورسٹی میں ٹور کے تنازع پر طلبہ گتھم گتھا ہوگئے

پشاور  یونیورسٹی کے طلبہ ٹور  کے تنازع  پر  آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔

جامعہ پشاور کےاکنامکس ڈپارٹمنٹ  کے چوتھے اور چھٹے سمسٹر کے  طلبہ کے درمیان  ٹور تنازع پر  جھگڑا ہوا جس میں طلبہ نے ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسو ں کی بارش کردی جس کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے۔

ویڈیو میں طلبہ کو بے رحمانہ طریقے سے ایک دوسرے کو مارتے پیٹتے دیکھا جاسکتا ہے تاہم اس دوران کچھ طلبہ بیچ بچاؤ کی بھی کوشش کررہے ہیں۔

اس حوالے  سے پشاور یونیورسٹی کی  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث طلبہ کی نشاندہی ہوچکی ہے، ان تمام طلبہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تنبیہ کی گئی ہے کہ کسی کو یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید خبریں :