پاکستان

مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبے میں 3 افراد گرفتار

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد  میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبے میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز کے مطابق گرمی کی شدت اور ہوا میں تیزی کی وجہ سے آگ پھیل بھی رہی ہے تاہم آگ کو محدود رکھنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مارگلہ کی پہاڑیوں پر آگ لگانے کے شبے میں3 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور گرفتار افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آگ بجھانے کے عمل میں فائر فائٹرز اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

ڈی سی کے مطابق آگ لگانے والے 15 افراد کے خلاف دو روز قبل بھی مقدمات درج کرائے گئے اور آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

مزید خبریں :