پاکستان

یورپی کمیشن نے پی آئی اےکی پروازوں پرعائد پابندی اٹھانےکا فیصلہ مؤخرکردیا

یورپی کمیشن نے پی آئی اےکی پروازوں پرعائد پابندی اٹھانےکا فیصلہ مؤخرکردیا
فوٹو: فائل

یورپی کمیشن نے قومی ائیرلائنز  پی آئی اے کی پروازوں پر عائد پابندی اٹھانےکا فیصلہ مؤخرکردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے ای یو کمیشن کے بتائےگئے اقدامات نہ کرنے کی وجہ سے پابندی میں توسیع ہوئی ہے۔

31 مئی کو ای یو کمیشن کے اجلاس میں پیش کی گئی رپورٹ میں پاکستان کو سول ایوی ایشن میں پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افسران تعینات کرنےکا مشورہ دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن کے ریگولیٹری ڈیپارٹمنٹ کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث 4 سال سے پابندی عائد ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپی ملکوں میں پروازیں بحال نہ ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری پر بھی منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔

مزید خبریں :