دنیا
05 فروری ، 2013

جاپان میں اسنو فیسٹول شروع ہوگیا

جاپان میں اسنو فیسٹول شروع ہوگیا

ٹوکیو… جاپان میں اسنو فیسٹول شروع ہوگیا ہے، جس میں برف سے بنے سیکڑوں مجسمے پیش کیے گئے ہیں۔ جاپان میں 64 ویں سالانہ ا سنو فیسٹول کا آغاز خوبصورت دھنوں سے ہوا۔فیسٹول میں چاروں طرف برف کے سیکڑوں مجسموں کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جیسے برف کا شہر آباد ہے۔کہیں بیس بال کے نامور کھلاڑی مجسموں کی صورت نظر آرہے ہیں تو کہیں خوبصورتی اور باریکی سے تراشی دلفریب عمارتیں۔منفی 6 ڈگری درجہ حرارت پر بھی مقامی اور غیرملکی سیاح اسنو فیسٹول دیکھنے کھنچے چلے آئے۔فیسٹول 11 فروری تک جاری رہے گا۔

مزید خبریں :