Time 31 مئی ، 2025
پاکستان

چمن: مسجد میں فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما مولاناحافظ گل شدید زخمی ہوگئے

چمن: مسجد میں فائرنگ، جے یو آئی کے رہنما مولاناحافظ گل شدید زخمی ہوگئے
فوٹو: سوشل میڈیا

چمن میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق  جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولاناحافظ گل پر حملہ محمودآباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔

لیویز حکام کے مطابق مولانا حافظ گل ظہرکی اذان دے رہےتھےکہ اس دوران ملزمان نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کی۔

مولانا حافظ گل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :