06 فروری ، 2013
قاہرہ…اسلامی تعاون تنظیم کی 2 روزہ سربراہ کانفرنس آج سے قاہرہ میں شروع ہورہی ہے ۔اسلامی تعاون تنظیم کی سربراہ کانفرنس میں وزیر خارجہ حنا ربانی کھر پاکستان کی نمائندگی کریں گی ۔وزیر خارجہ امت مسلمہ سے متعلق اہم امور پر پاکستان کا نقطہ نظر کانفرنس میں واضح کریں گی ۔اپنے خطاب میں وزیر خارجہ سربراہ کانفرنس کو مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی حالت زار سے بھی آگاہ کریں گی ۔