دنیا
06 فروری ، 2013

قاہرہ:نامعلوم شخص نے ایرانی صدرپرجوتاکھینچ مارا

قاہرہ:نامعلوم شخص نے ایرانی صدرپرجوتاکھینچ مارا

قاہرہ…مصر میں ایک مسجد کے دورے کے موقع پر ایرانی صدر احمدی نژاد پر ایک شخص نے جوتا کھینچ مارا ۔ایرانی صدر اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے مصر میں ہیں۔ احمدی نژاد قاہرہ میں ایک مسجد پہنچے تو ایک شخص گارڈکودھکیلتاہوا آگے بڑھا اورایرانی صدر پر جوتااچھال دیا تاہم وہ محفوظ رہے۔واقعے کے بعد گارڈز نے فوری طور پر حملہ آور کوپکڑکر پولیس کے حوالے کردیا ۔

مزید خبریں :