06 فروری ، 2013
ڈھاکا…بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کے دوران ہنگاموں میں ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ پولیس اہلکاروں سمیت 43 افراد زخمی ہوئے ، جنگی جرائم ٹربیونل میں جماعت اسلامی کے کئی رہنماوں کو سزائے موت اور عمر قید سنائی گئی ہے ، جس کی مخالفت میں گزشتہ روز جماعت اسلامی کی جانب سے مظاہرے اور ہڑتال کی گئی ، دارالحکومت ڈھاکا اور کئی علاقوں میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں ، مظاہرین نے پیٹرول بمو ں کا استعمال بھی کیا، جھڑپوں کے درمیان 11 پولیس اہلکاروں سمیت 43 افراد زخمی ہوگئے۔