11 جون ، 2024
کراچی: محکمہ تعلیم سندھ نے کراچی میں نئے اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیےضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔
نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق مضافاتی علاقوں میں پری پرائمری ایلیمنٹری اسکول کا پلاٹ کم از کم 200 گز کا ہونا چاہیے۔
محکمہ تعلیم کے ضابطہ اخلاق کے مطابق پوش علاقوں میں پرائمری ایلیمنٹری اسکول کے لیے پلاٹ 400 گز کا ہونا چاہیے۔
ضابطہ اخلاق کے مطابق اسکول کی عمارت کے نقشے میں سائنس لیب، کمپیوٹر لیب اور لائبریری بھی موجود ہونی چاہیے۔
نئے ضابطہ اخلاق میں اسکولوں میں کینٹین، پینے کےصاف پانی، صاف واش رومز اور سی سی ٹی وی کیمروں کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔