پاکستان
06 فروری ، 2013

کامران فیصل کیس:پنجاب فورینزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم شواہداکھٹے کرلئے

کامران فیصل کیس:پنجاب فورینزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم شواہداکھٹے کرلئے

اسلام آباد…پنجاب فورینزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم نے اسلام آباد میں فیڈرل لاجز کا دورہ کیا اور کامران فیصل کے کمرے میں مختلف شواہد کا جائزہ لیا۔پنجاب فورینزک سائنس لیبارٹری کی چار رکنی ٹیم دو گھنٹے سے زائد کامران فیصل کے کمرے میں موجود رہی اور کرائم سین کا جائزہ لیتی رہی۔فورینزک ٹیم میں غلام عباس،فائزہ ارشد،مدثر نصیر اور ریاض شامل تھے۔ٹیم نے کامران فیصل کے کمرے میں موجود مختلف اشیاء کا جائزہ لیا اور کمرے اور باہر اور اندر تصاویر بھی بنائیں۔ اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے تفتیشی افسر انسپکٹر رانا مبارک علی بھی موجود تھے۔ ٹیم اپنا کام مکمل کرنے کے بعد روانہ ہو گئی اور پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم نے کام مکمل کر لیااور میڈیا کے نمائندوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا۔تفتیشی ٹیم کی رکن فائزہ ارشد نے مختصر گفتگو میں بتایا کہ ٹیم نے اپنا کام مکمل کر لیا ہے۔

مزید خبریں :