پاکستان
06 فروری ، 2013

شاہ زیب قتل کیس:ملزم کی عمر کا تعین، شاہ رُخ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش

شاہ زیب قتل کیس:ملزم کی عمر کا تعین، شاہ رُخ میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش

کراچی…شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کو عمر کے تعین کے لیے چھ رکنی میڈیکل بورڈ سامنے پیش کردیا گیا، بورڈ نے شاہ رخ جتوئی کی 21 جنوری کی میڈیکل رپورٹ اور تعلیمی اسناد بھی طلب کرلی ہیں۔چھ رکنی میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر فرحت مرزا ، ڈاکٹر صبا سہیل، ڈاکٹر عتیق احمد، ڈاکٹر حامد پیڈیار ، ڈاکٹر طارق محمود اور ڈاکٹر مظفر علی صدیقی شامل ہیں۔ میڈیکل بورڈ کی جانب سے شاہ رخ جتوئی کے ابتدائی فزیکل ایگزامینشن کے بعد اسے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں جسم کی ہڈیوں کے چھ مختلف ایکسرے کیے گئے اور دانتوں کا معائنہ کیا گیا۔ سروسز اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر محمدتوفیق نے میڈیا کو بتایا کہ میڈیکل بورڈ نے شاہ رخ جتوئی کی 21 جنوری کی میڈیکل رپورٹ اور تعلیمی اسناد بھی طلب کی ہیں۔

مزید خبریں :