06 فروری ، 2013
اسلام آباد…سیکرٹری ریلوے نے پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بتایا ہے کہ بزنس ایکسپریس نے کاروباری طبقے کو ٹارگٹ کرنا تھا لیکن اُس کی طرف سے دِلچسپی نہ لینے پر یہ ایکسپریس پاکستان ریلوے کی 345 ملین روپے کی مقروض ہو چکی ہے۔چیئرمین ندیم افضل چن کی صدارت میں اسلام آبادمیں ہونیوالے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے اجلا س میں وزارت ریلوے کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔سیکریٹری ریلوے عارف عظیم نے بزنس ایکسپریس کے بارے میں بریفننگ دیتے ہوئے بتایاکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پرتھرڈ پارٹی نے بزنس ایکسپریس معاہدے کی رپورٹ پیش کر دی ہے، جس کے مطابق برنس ایکسپریس اوسطاً 63 فیصد مسافروں سے بھری ہوتی ہے ، نجی پارٹی کو اب تک 267 ملین کا نقصان ہو چکا ، نجی پارٹنرکو ریلیف دینے کی سفارش پرعمل درآمدنہیں ہوا۔پبلک اکاونٹس کمیٹی نے سفارشات پرعمل درآمد کی رپورٹ دس دنوں میں طلب کرلی ہے۔