پاکستان
27 فروری ، 2012

اسکردو: پانی و بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی

اسکردو: پانی و بجلی کی بندش کے خلاف احتجاجی ریلی

اسکردو… ایک ماہ سے بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی بندش کے خلاف اسکردو حلقہ نمبر دو کے عوام نے محکمہ برقیات اور محکمہ واسا کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی۔مظاہرین نے کلفٹن پل سے محکمہ برقیات اور واسا کے آفس تک مارچ کیا اور دونوں محکموں کے حکام کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی اور دھرنا دیا۔ اس موقع پر کہا کہ محکمہ برقیات کی جانب سے بجلی کی غیرمنصفانہ تقسیم کے باعث حلقہ نمبر دو کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ صرف غریب عوام کے لیے ہوتی ہے جبکہ سرکاری آفیسران اور بااثر افراد کو بلا تعطل بجلی مل رہی ہیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی بندش سے سب سے زیادہ ہمارے بچوں کی تعلیم متاثرہورہی ہیں جبکہ بجلی سے وابستہ چھوٹے کاروباری یونٹس مفلوج ہونے سے بے روزگاری کے باعث اکثر گھروں میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔

مزید خبریں :