Time 15 جون ، 2024
پاکستان

پنجاب میں قیدیوں کو عیدالاضحٰی پر اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی

پنجاب میں قیدیوں کو عیدالاضحٰی پر اہلخانہ سے ملاقات کی اجازت ہوگی
قیدی اہلخانہ سے عید کے پہلے دو دن صبح 9 تا شام 5 بجے تک خصوصی ملاقات کر سکیں گے: فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعلیٰ  پنجاب مریم نواز  نے صوبے کی جیلوں میں قید حوالاتیوں اور  نو عمر قیدیوں کو عیدالاضحٰی پر خصوصی ملاقات کی اجازت دے دی۔

اسیران اور قیدی اہلخانہ سے عید کے پہلے دو دن صبح 9 تا شام 5 بجے تک خصوصی ملاقات کر سکیں گے جب کہ  قیدیوں کو  والدین، بہن بھائیوں، بیٹا، بیٹی اور بیوی سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔

 جیل سپرنٹنڈنٹ اسیران کے لیے رات کے کھانے کا خصوصی اہتمام  بھی کریں گے۔

 آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کی جانب سے جیلوں کے سپرنٹنڈنٹ کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :