پاکستان
07 فروری ، 2013

موٹر وے پولیس نے مغوی بچہ بازیاب کرلیا، 2ملزمان گرفتار

جلال پور بھٹیاں … موٹروے پولیس نے جلال پور بھٹیاں سے اغواء ہونے والے ساتویں جماعت کے طالب علم کو بازیاب کروا کر دوملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق جلال پوربھٹیاں کے گاوٴں جگانوالہ میں منظور حسین کا 12 سالہ بیٹا حمزہ منظور اسکول جا رہا تھا کہ اسی گاوٴں کے عبدالجبار نامی شخص نے ساتھیوں سے مل کر اسے اغواء کر لیا۔ اغواء کار بچے کو کار میں ڈال کر لاہور لے جا رہا تھے کہ کوٹ عبدالمالک انٹر چینج پر بچے نے موٹروے پولیس کے جوانوں کو دیکھ کر شور مچا دیا، جس پر پولیس نے گاڑی روک کر بچے کو بازیاب کرالیا اور دو ملزمان ندیم اور یاسر کو گرفتار کر کے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔

مزید خبریں :