07 فروری ، 2013
کراچی…کراچی میں رات گئے فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد ہلاک ہوگئے، پولیس نے کلفٹن کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ ادھر بدھ کی رات دو مختلف مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ہلاک اور دو پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گارڈن کے علا قے سے 2 نا معلوم افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں، جبکہ پرانا حاجی کیمپ میں ایک 30 سالہ شخص فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔ تمام افراد کی لاشوں کو سول اسپتال منتقل کر دیا گیا، جن کی شناخت نہیں سوہوسکی۔دوسری طرف کلفٹن بلاک 9 میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران رہائشی عمارت سے پولیس اہل کار سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا،جبکہ بدھ کی رات گلشن اقبال کے علاقے موتی محل اور ناظم آباد میں گول ما رکیٹ کے قریب 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک ہوئے اور دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔