پاکستان

ملک میں ڈرون کیمروں کے استعمال کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار

ملک میں ڈرون کیمروں کے استعمال کیلئے رجسٹریشن لازمی قرار
ڈرون کیمرے کے لائسنس کی میعاد 3 سال تک ہوگی، وزارت ہوابازی/ فائل فوٹو

حکومت نے ڈرون کیمروں کے استعمال سےمتعلق  پالیسی جاری کرتے ہوئے سول ایوی ایشن سے رجسٹریشن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ 

پالیسی کے مطابق ڈرون کیمروں کی سول ایوی ایشن میں رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گی ہے اور  رولز کے اجراکے 4 ماہ کے اندر ڈرون کیمرے رکھنے والوں کو  رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی، ڈرون کیمرے کے لائسنس کی میعاد 3 سال تک ہوگی۔

وزارت ہوابازی کے حکام کا بتانا ہے کہ  ڈرون کیمروں کو  وزن کے لحاظ سے 4 کیٹگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، ڈرون کیمروں کی کیٹگری ایک سے 4 تک درآمد اور برآمدکی اجازت ہوگی جب کہ سرحدی مقامات اور ممنوعہ علاقوں میں ڈرون اڑانے  پر  پابندی ہوگی۔

حکام وزارت ہوابازی نے مزید بتایا کہ  ڈرون کیمروں کی درآمد کرنے کے لیے وزارت دفاع سے کلیئرنس  لازمی لینی ہوگی کلیئرنس کے بغیر ڈرون اڑانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ  سول ایوی ایشن کے انسپکٹرز سے بھی ڈرونز کی انسپکشن لازمی قرار   دی گئی ہے۔ 

مزید خبریں :