پاکستان
07 فروری ، 2013

کراچی: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تین لاشیں برآمد

کراچی: فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، تین لاشیں برآمد

کراچی…کراچی میں رات 12 بجے کے بعد سے مختلف علاقوں سے 3 لاشیں ملی ہیں جبکہ فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ دوسری جانب پولیس نے کلفٹن کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے3 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گارڈن کے علا قے سے 2 نامعلوم افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں جبکہ پرانا حاجی کیمپ میں ایک 30 سالہ شخص فائرنگ سے ہلاک ہوا، تینوں افراد کی لاشوں کوسول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ادھر سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔ دوسری جانب کلفٹن بلاک 9 میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران رہائشی عمارت سے پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ گزشتہ رات گلشن اقبال کے علاقے موتی محل اور ناظم آباد میں گول مارکیٹ کے قریب 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ڈاکو ہلاک اور دو پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔

مزید خبریں :