پاکستان
07 فروری ، 2013

بالائی علاقوں میں برفباری رُک گئی ، راستے تاحال بند

بالائی علاقوں میں برفباری رُک گئی ، راستے تاحال بند

کراچی…ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ شاہراہوں سے برف کے ڈھیرنہ ہٹائے جا سکے جس سے ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہوگئی ہے۔گلگت بلتستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تو تھم گیا ہے تاہم بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکوں کی بندش سے ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہے۔ ہزارہ ڈویڑن کے علاقوں نتھیاگلی ، چھانگلہ گلی ،کاغان اور ناران سمیت مختلف علاقوں میں بھی رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیاحوں کو واپسی میں مشکلات کا سامنا ہے۔قبائلی علاقے کرم ایجنسی میں برفباری کے بعد بجلی اور گیس کی عدم فراہمی کے باعث لوگ مہنگے داموں لکڑی خریدنے پر مجبور ہیں۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن ،پشین ،زیارت سمیت متعدد علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔آزادکشمیر کی مرکزی شاہراہوں لیپہ ریشیاں روڈ ، محمود گلی فارورڈ کہوٹہ روڈ اور شاردہ کیل روڈ سے برف نہیں ہٹائی جاسکی ہے۔

مزید خبریں :