پاکستان
17 جنوری ، 2012

ملکی سیاسی صورتحال پر ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس

لندن … ایم کیو ایم حکومتی موقف سے مطمئن نظر نہیں آرہی ہے اور وزیر اعظم کی قومی اسمبلی میں تقریر کو تشویش کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ملک کی سیاسی صورتحال پر رات گئے ایم کیو ایم کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس ہوا جس سے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے خطاب کیا۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے قائدالطاف حسین نے رہنماوٴں کو ہدایت کی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں موجودہ سیاسی صورتحال پرلائحہ عمل طے کیا جائے۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے آج ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا ہے ۔ارکان پارلیمنٹ کی مشاورت سے رابطہ کمیٹی آئندہ کا لائحہ عمل طے کرے گی۔ ایم کیوایم رابطہ کمیٹی پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے موقف سے آگاہ کرے گی۔ذرائع نے بتایا کہ ایم کیو ایم این آر او کی مخالفت اور حکومت کو اداروں کے تصادم سے گریز کرنے کا مشورہ دے گی۔

مزید خبریں :