پاکستان
07 فروری ، 2013

کراچی بدامنی کیس،یوں لگتا ہے ہم بے معنی مشق کررہے ہیں،جسٹس جواد

کراچی بدامنی کیس،یوں لگتا ہے ہم بے معنی مشق کررہے ہیں،جسٹس جواد

کراچی…کراچی امن وامان کیس میں سپریم کورٹ کے ازخود کیس کی سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جاری ہے،جسٹس جواد خواجہ، جسٹس خلجی عارف حسین، جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس امیرہانی مسلم پر مشتمل لارجر بینچ کیس کی سماعت کررہا ہے۔ دوران سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت سندھ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کی پیراوائز رپورٹ پیش نہیں کی، اِس پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے کہا کہ عدالت میں کل کی گئی رپورٹ میں ہر پیرے کا جواب موجود ہے ،جسٹس جواد خواجہ نے دوبارہ کہا کہ یوں لگتا ہے ہم بے معنی مشق کررہے ہیں، معاملے کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا، پیرا 131،بے امنی میں ملوث گروپوں کو سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے، آپ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا اور نہ ہی جواب داخل کرنے کی کوشش کی، آپ نے تسلیم کیا ہے کہ بے امنی کی وجہ سیاسی مداخلت ہے ۔

مزید خبریں :