پاکستان
07 فروری ، 2013

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ،خطیب لال مسجدنے بھی درخواست جمع کرادی

الیکشن کمیشن کی تشکیل نو ،خطیب لال مسجدنے بھی درخواست جمع کرادی

اسلام آباد…لال مسجد کے نائب خطیب مولانا عامر صدیق نے الیکشن کمیشن کی تشکیل نو کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرا دی۔ سپریم کورٹ میں طارق اسد ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائی گئی جس میں الیکشن کمیشن اور وزارت قانون کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایسا میکنزم بنایا جائے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر عملدرآمد یقینی ہو تاکہ قانون کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کے انتخابات شفاف انداز میں منعقد ہو سکیں۔

مزید خبریں :