پاکستان
07 فروری ، 2013

عدالت میں یہ نہیں کہاتھاکہ صدر سیاسی عہدہ چھوڑ دیں گے،وسیم سجاد

عدالت میں یہ نہیں کہاتھاکہ صدر سیاسی عہدہ چھوڑ دیں گے،وسیم سجاد

لاہور…وفاق کے وکیل وسیم سجادنے کہاہے کہ انہوں نے لاہورہائیکورٹ میں یہ نہیں کہاتھاکہ صدر سیاسی عہدہ چھوڑ دیں گے،ان کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن کی تحلیل آسان کام نہیں،ماورائے آئین اقدام سے ہی الیکشن ملتوی ہو سکتے ہیں وسیم سجادنے لاہورمیں اٹارنی جنرل آفس میں میڈیاسے گفتگوکی،انہوں نے کہاکہ صدرِمملکت کی پیپلز پارٹی قانوناً سیاسی جماعت نہیں ،الیکشن کمیشن کی تحلیل کے حوالے سے اُن کاکہناتھاکہ یہ آسان کام نہیں،الیکشن کمیشن کے ارکان کی معیاد 5سال مقرر ہے،آرٹیکل 209 کے طریقہ کار کے تحت ہی الیکشن کمیشن کے ارکان کو ہٹایا جا سکتا ہے،وسیم سجاد کاکہناتھاکہ کسی ممبر کو ہٹانے کیلئے ٹھوس وجوہات پر مشتمل ریفرنس دائر کرنا ضروری ہے،علامہ طاہرالقادری کی پٹیشن پر سپریم کورٹ کیا فیصلہ دے گی،معلوم نہیں۔انہوں نے کہاکہ عبوری حکومت کی مدت آئین کے مطابق مقرر ہے،الیکشن ملتوی کرنے کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی،آئین میں الیکشن ملتوی کرنے کا کوئی طریقہ کار نہیں۔

مزید خبریں :