پاکستان
07 فروری ، 2013

کراچی بدامنی کیس:عدالت کوصفحہ کالا کرکے دیدیا گیا، جسٹس جواد خواجہ

کراچی بدامنی کیس:عدالت کوصفحہ کالا کرکے دیدیا گیا، جسٹس جواد خواجہ

کراچی…سپریم کورٹ میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے حکومت سندھ کی جانب سے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی رپورٹ سے متعلق کہا ہے کہ عدالت کو صفحہ کالا کرکے دیدیا گیا اورجواب کوئی نہیں دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ میں کراچی بے امنی کیس پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد کے جائزے کیلئے جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں لارجر بینچ سماعت کررہا ہے ،سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ایڈوکیٹ جنرل سندھ فتح ملک سے کہا کہ فیصلے کے پیرا 131 میں آبزرویشن ہے کہ کراچی بے امنی میں ملوث گروپوں کو سیاسی جماعتوں کی سرپرستی حاصل ہے ، آپ نے اس کا کوئی جواب نہیں دیا، آپ لکھ کر دے دیں کہ سیاسی جماعتوں کی مداخلت کے بارے میں آپ بے بس ہیں۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ہم آئین کے مطابق حکم دینے کا سوچ رہے ہیں آپ نے عمل کرنا ہے کریں نہیں کرنا نہ کریں۔جسٹس خلجی عارف نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل سندھ فتح ملک کا کام اذان دیناہے اب کوئی نماز پڑھنے آئے نہ آئے۔

مزید خبریں :