Time 20 جون ، 2024
کاروبار

برطانیہ کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

برطانیہ کا شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ
فوٹو: فائل

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5.25 پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 2 فیصد پر آنے کے باوجود شرح سود برقرار رکھی گئی۔

بینک آف انگلینڈ نے مسلسل ساتویں مرتبہ شرح سود 5.25 فیصد پر برقرار رکھی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں شرح سود 16 برس کی بلند ترین سطح پر ہے، بینک آف انگلینڈ تین سال کی کاوشوں کے بعد مہنگائی 2 فیصد پر لایا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بینک آف انگلینڈ کی اگلی میٹنگ اگست میں ہوگی،ممکنہ طورپرشرح سود کم کی جاسکتی ہے۔

مزید خبریں :