پاکستان
07 فروری ، 2013

گوجرانوالہ ایم ایس تشدد کیس میں7 ینگ ڈاکٹرز کی ضمانت منظور

 گوجرانوالہ ایم ایس تشدد کیس میں7 ینگ ڈاکٹرز کی ضمانت منظور

لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے گوجرانوالہ ایم ایس تشدد کیس میں 7 ینگ ڈاکٹرز کی ضمانت منظور کر لی ،عدالت نے ملزم ڈاکٹروں کو ایم ایس سے معافی مانگنے کا بھی حکم دیا۔گوجرانوالہ ایم ایس تشدد کیس میں ملوث ڈاکٹر کاشف اور ڈاکٹر احتشام سمیت 7 ینگ ڈاکٹرز نے عدالت سے ضمانت کیلئے رُجوع کیا تھا ،عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مقدمے میں ملوث ینگ ڈاکٹرز کو دو دو ماہ کے ضمانتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے ڈاکٹروں کو ایم ایس سے معذرت کرنے کی بھی ہدایت کی ،ضمانت پانے والے ینگ ڈاکٹرز کو گوجرانوالہ میں سرکاری اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹرانور اعوان پر تشدد کا نشانہ بنانے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :