07 فروری ، 2013
کراچی…سندھ اسمبلی میں سندھ سو ل سروینٹ ترمیمی بل 2013 کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا،اپوزیشن اراکین کا شدید احتجاج اور نعرے بازی۔سندھ اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں ہوا۔ایوان میں سندھ سو ل سروینٹ ترمیمی بل 2013 پیش کیا گیا جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے شدید احتجاج اور نعرے بازی بھی کی۔بل کے ذریعے خلاف ضابطہ ترقی پانے والے اعلیٰ پولیس افسران کو ان کی ترقی کے وقت سے تحفظ حاصل ہوگا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ قربانیوں کے صلے میں پولیس افسران خصوصی ترقی دی گئی ہے۔ متن کے مطابق اگر کوئی افسر متاثر ہورہا ہو توسندھ سروس ٹریبونل میں تیس دن کے اندر اپیل کرسکے گا۔آج ہونے والے اجلاس میں متحدہ قومی موومنٹ کے چار اراکین ،جمال الدین احمد،ندیم ہدایت ہاشمی،ارشد بوہرہ اور محمد علی راشد نے حلف اٹھا یا۔ یہ اراکین ، محمد علی شاہ، رضا ہارون ، عسکری تقوی ، عبدالمعید فاروقی کی جگہ منتخب ہوئے۔بعد ازاں اجلاس جمعہ کی صبح تک کیلئے ملتوی کردیا گیا۔