پاکستان
07 فروری ، 2013

کراچی:پانی و بجلی کی عدم فراہمی ، پرانی سبزی منڈی کے قریب ہنگامہ آرائی

کراچی:پانی و بجلی کی عدم فراہمی ، پرانی سبزی منڈی کے قریب ہنگامہ آرائی

کراچی …کراچی کے علاقے پرانی سبزی منڈی میں بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا۔کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پرانی سبزی منڈی کے قریب گوہر آباد اور نشتر کالونی میں دو روز سے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر مشتعل افراد نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے جس سے یونی ورسٹی روڈ پر ٹریفک معطل ہوگیا۔پولیس نے مشتعل افراد کو منتشر کر نے کے لئے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی۔پولیس کے مطابق ایک درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :