07 فروری ، 2013
اسلام آباد…سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کی ہدایت کر دی ہے۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کا راجہ ظفر الحق کی صدارت میں اجلاس ہوا ،جس میں پاکستان اسٹیل ملز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔راجہ ظفر الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز میں ایک سو ارب کا خسارہ ہو چکا اور اس میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کمیٹی نے ہدایت کی کہ خسارے پرقابوپانے کیلئے پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری کی جائے۔