07 فروری ، 2013
اسلام آباد…چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے الیکشن کمیشن پر لگائے جانے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام ارکان کی تقرری آئین کے مطابق ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری بیان میں فخرالدین جی ابراہیم کاکہناہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے سے چھ ہفتے قبل ایسی تنقید سامنے آنا بدقسمتی ہے۔ انہیں الیکشن کمیشن کے تمام ممبران کی اہلیت اور دیانت داری پر مکمل اعتماد ہے ،کسی رُکن کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو سیاسی مقاصد کے لیے بدنام کرنا مناسب نہیں۔سیاسی جماعتیں بے بنیاد الزامات کی بجائے شفاف انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔