پاکستان
07 فروری ، 2013

ذاتی مفادات کیلئے ملک کو داوٴ پر لگایا جارہا ہے، فضل الرحمان

ذاتی مفادات کیلئے ملک کو داوٴ پر لگایا جارہا ہے، فضل الرحمان

ڈی آئی خان…مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کومتنازعہ نہیں بننے دیں گے،تمام جمہوری قوتیں متحدہیں۔ڈیرہ اسماعیل خان میں پیرصاحب زکوڑی شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعدمولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے اندر اورباہرایک لابی انتخابات بہرطور الیکشن ملتوی کراناچاہتی ہے۔اسلام آباد ڈرامہ ناکام ہوگیا،وہ لابی دفاعی پوزیشن میں ہے،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ذاتی مفادات کیلئے ملک کو داوٴ پر لگایا جارہا ہے،فرقہ پرست قوتوں میں دوبارہ جان ڈالی جارہی ہے،تحریک طالبان کی جانب سے مذاکرات کی تجویز کو حکومت سنجیدہ نہیں لیرہی ،انہوں نے مزید کہا کہ سمجھ لینا چاہیے کہ جنگ کا سبب کون ہے۔طالبان کاہم سے براہ راست رابطہ نہیں ہے،مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ حکومت خود کو امریکی ایجنڈے کا پابند سمجھتی ہے،باہر سے اجازت کے بغیر حکمران مذاکرات نہیں کریں گے۔

مزید خبریں :